اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضمنی انتخابات کے لیےمرکزفورسزکی 20 کمپنیاں تعینات ہوںگی - تین اسمبلی حلقوں کریم پور،کھڑگپوراور کالیاگنج م

ریست کے تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے مرکزی فورسز کی 20 کمپنیاں تعینات کرنے کافیصلہ کیاگیا جس میں دس کمپنیاں کریم پورمیں تعینات ہوںگی۔

ضمنی انتخابات کے لیےمرکزفورسزکی 20 کمپنیاں تعینات ہوںگی

By

Published : Nov 23, 2019, 7:02 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں کریم پور،کھڑگپوراور کالیاگنج میں ہونےو الےضمنی انتخابات کے لیے مرکزی فورسز کی 20 کمپنیاں تعینات کرنے کافیصلہ کیاگیا جس میں دس کمپنیاں کریم پورمیں تعینات ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران کریم پورمیں مرکزی فورسز کی دس کمپنیاں،کھڑگپوراورکالیاگنج میں پانچ ۔پانچ کمپنیاں تعینات ہوں گی۔

کالیاگنج اسمبلہ حلقہ پرکانگریس کاقبضہ ہے۔اس کے علاوہ کھڑگپوراسمبلی حلقے پر بھی کانگریس کاقبضہ رہا ۔لیکن کریم پور اسمبلی حلقے پرحکمراں جماعت ترنمول کانگریس قبضہ ہے۔

کانگریس کھڑگپور اورکالیاگنج اسمبلی حلقے پرقبضہ برقراررکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی جبکہ کریم پور اسمبلی پرحکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جیت کی پیشنگوئی کی جارہی ہے۔

مغربی بنگال پردیش کانگریس اور سی پی آئی ایم کے درمیان اتحاد ہوا ہے۔بھارتیہ جنتاپارٹی تینوں اسمبلی حلقوں میں امیدواراتارنے کا فیصلہ کیاہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس تینوں اسمبلی حلقوں میں تنہالڑنے کافیصلہ کیاہے۔

تین اسمبلی حلقوں میں ہونےو الے ضمنی انتخابات کےلیے انتخابی مہم کاآخری دن تھا۔ تمام سیاسی پارٹیوں نے آخری دن جم کر انتخابی مہم چلائی۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس تینوں اسمبلی حلقوں میں جیت کایقین ہے۔ترنمول کانگریس کے امیدواروں نے بی جے پی پرمذہب کے نام پر سیاست کرنے اور این آرسی کے خلاف انتخاب لڑرہی ہے۔کانگریس اور سی پی آئی ایم بھی مرکزی حکومت کے این آرسی نافذ کرنے کے خلاف انتخابی مہم چلائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details