مغربی بنگال میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 57 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مسلسل چھٹے روز 15 ہزار 884 کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 57 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، کولکاتا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار 240 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شمالی 24 پرگنہ میں کورونا کے تین ہزار 140 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ ضلع میں کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل نہیں ہونے کے سبب حالات بگڑ گئے ہیں۔ اس کے باوجود مختلف مقامات پر کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اگر کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا تو بنگال میں کورونا کے حالات سنگین ہو سکتے ہیں۔