اردو

urdu

By

Published : Jan 11, 2021, 10:47 AM IST

ETV Bharat / state

مغربی بنگال بی جے پی ٹی ایم سی تصادم

مغربی بنگال کے مشرقی میدنا پور ضلع کے کونٹائی میں ایک تقریب کے دوران حکمران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کرنے کے بعد تقریباً 15 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکنوں کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ بی جے پی کے کونٹائی صدر انوپ چکرورتی کے مطابق یہ واقعہ مشرقی میدنا پور میں کونٹائی-3 بلاک کے علاقے بھجا چَولی گاؤں میں پیش آیا جہاں بی جے پی کارکنوں پر مبینہ طور پر ٹی ایم سی کارکنوں نے مقامی علاقے میں پرچم کشائی کے دوران حملہ کیا۔

مغربی بنگال بی جے پی ٹی ایم سی تصادم

ایک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے چکرورتی نے کہا کہ "ہم حکمران جماعت سے کہنا چاہتے ہیں کہ ایسی بے شرم حکومت کو اب استعفیٰ دینا چاہئے۔ ٹی ایم سی کارکنوں کے ذریعہ ہمارے کارکنوں پر حملے ہو رہے ہیں اور اس طرح ریاست بھر میں ہو رہا ہے۔"

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سربراہ جے پی نڈا نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ ٹی ایم سی مجرمانہ زور و زیادتی کے ساتھ کام کر رہی ہے کیونکہ بی جے پی نے بنگال میں تقریباً 300 حامیوں کے ساتھ ساتھ 130 پارٹی عہدیداروں کو بھی کھو دیا ہے اور ان مجرمانہ سرگرمیوں کے پس پردہ ٹی ایم سی ورکرز ہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر بی جے پی رہنما ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 15 کارکنوں کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا

اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ 28 ستمبر 2019 کو ہم نے باغ بازار گھاٹ پر ہمارے 100 سے زائد ان ورکروں کی آخری رسومات دیکھی جنہیں ٹی ایم سی ورکروں نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ہمارے اور آپ کے ساتھ ساتھ پورے ملک نے وہ نظارے دیکھے۔ اس کے ساتھ ہر ماہ 6 سے 7 ورکرز اپنی جانوں سے یہاں ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ٹی ایم سی کارکنوں نے اس طرح سیاسی دشمنی کی وجہ سے یہ سب کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 15 کارکنوں کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا

اس سے قبل ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک ٹی ایم سی کارکن کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کیا تھا، جس کے ردعمل میں بی جے پی کے متعدد کارکنوں کو مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے نندیگرام میں مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے حملہ کرنے کے بعد زخمی کردیا۔

بی جے پی رہنما نبرون نائک نے الزام لگایا ہے کہ ان پر ترنمول کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے حملہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details