مغربی بنگال کے شمالی خطہ نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن پر تریپورہ سے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ریلوے پولیس کے مطابق روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش سے پہلے تریپورہ آئے اور وہاں سے بذریعہ ٹرین نیو جلپائی گوڑی پہنچے ۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں آٹھ مرد چار خواتین اور تین بچے ہیں۔ تمام افراد کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں واقع بین الاقوامی پناہ گزین کیمپ میں رہتے ہیں۔