اردو

urdu

ETV Bharat / state

خلیج بنگال سے 13 ماہی گیر لاپتہ - ماہی گیری

خلیج بنگال میں ماہی گیری کے لئے گئی ایک کشتی، 13 ماہی گیروں سمیت لاپتہ ہوگئی ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ کے نامخانہ کے کچھ ماہی گیروں نے سنیچر کے روز مقامی پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔

خلیج بنگال میں 13 ماہی گیر لاپتہ

By

Published : Jul 6, 2019, 7:12 PM IST


اطلاع کے بعد کوسٹ گارڈ کو بچاؤ مہم کے لئے پیغام بھیجا گیا ہے۔لیکن اب تک لاپتہ ماہی گیروں کا سراغ نہیں ملاہے۔

مچھلی پکڑنے والی خود کار کشتی تارا شنکر صبح کے وقت خلیج بنگال میں نامخانہ کی جانب جارہی تھی تبھی وہ لاپتہ ہوگئی۔ خطرے کا پیغام بھیجنے کے بعد کشتی کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ کشتی کا طوفان میں پھنسنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ کشتی جمعرات کی صبح ماہی گیری کے لئے سمندر میں گئی تھی۔ نامخانہ میں ماہی گیر برادری کے ذرائع نے بتایا کہ ٹرالر کا پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے پانی میں بہہ جانے کا خدشہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details