اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kolkata Police Personnel Tested Covid Positive: کولکاتا پولیس کمشنر سمیت 129 پولیس اہلکار کورونا مثبت - کولکاتا میں متعدد پولیس اہلکار کورونا مثبت

چند روز قبل کولکاتا پولیس کمشنر کے عہدے پر فائز ہونے والے آئی پی ایس آفیسر ونینت گوئل کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ کورونا سے متاثر ہونے والے کولکاتا پولیس اہلکاروں Kolkata Police Personnel Tested Covid Positive کی تعداد 129 تک پہنچ چکی ہے۔

kolkata police commissioner vineet goel
کولکاتا پولیس کمشنر ونیت گوئل

By

Published : Jan 7, 2022, 4:40 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر بے قابو ہوتی جا رہی ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں اس کا خوفناک قہر پھیلتا جا رہا ہے۔


کورونا وائرس کی تیسری لہر سے دارالحکومت کولکاتا سب سے زیادہ متاثر ہے۔ یہاں یومیہ چھ ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے۔


اسی درمیان چند روز قبل کولکاتا پولیس کمشنر کے عہدے پر فائز ہونے والے آئی پی ایس آفیسر ونینت گوئل کورونا مثبت kolkata Police Commissioner Vineet Goel Tested Covid Positive پائے گئے ہیں۔


اس کے ساتھ ہی کورونا کی تیسری لہر کے سبب اس بیماری میں مبتلا ہونے والے پولیس اہلکاروں Kolkata Police Personnel Tested Covid Positive کی تعداد 129 تک پہنچ چکی ہے۔


کولکاتا پولیس کمشنر ونینت گوئل کی اچانک طبیعت بگڑ گئی۔ جانچ کرانے پر انہیں کورونا مثبت پایا گیا۔ اس کے بعد پولیس کمشنر نے اپنے گھر میں ہی خود کو آئسولیشن میں رکھنے کا اعلان کیا۔


دوسری طرف کورونا کی تیسری لہر کے سبب اس بیماری میں مبتلا ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 129 تک پہنچ چکی ہے۔


کووڈ-19 کے شکار ہونے والوں میں کولکاتا پولیس ڈی سی ساؤتھ آکاش ساگریا، ڈی سی پورٹ آر جعفر اجمل، جوائنٹ کمشنر ٹریفک سنتوش پانڈے، ڈی سی ٹریفک ارجیت سنہا، ڈی سی ڈی ڈی اسپیشل دیب سمت داس کے علاوہ دیگر کئی افسران شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:


اس کے علاوہ شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر پولیس کمشنر سپرتیم سرکار، بدھان نگر کمشنریٹ کے دس پولیس اہلکاروں کے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details