اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: 750 ریلوے ملازمین کورونا مثبت - ریلوے انتظامیہ نے درجنوں لوکل ٹرینوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مشرقی ریلوے کے 1200 ملازمین کورونا مثبت پائے گئے ہیں جس کے بعد ریلوے انتظامیہ نے درجنوں لوکل ٹرینوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

750 ریلوے ملازمین کورونا مثبت
750 ریلوے ملازمین کورونا مثبت

By

Published : May 2, 2021, 8:38 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے، ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔کورونا وائرس کا سب سے زیادہ اثر دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ میں ہے جہاں یومیہ چار چار ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

ویڈیو

دوسری جانب سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن پر بھی کورونا وائرس کا گہرا اثر دکھائی دے رہا ہے۔ جہاں آج 1200 ریلوے ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے درجنوں لوکل ٹرینوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مشرقی ریلوے سیکشن میں سیالدہ ڈویژن میں کل 754 ملازمین کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ جبکہ ہوڑہ ڈویژن میں ساڑھے چار سو ملازمین کے کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

ریلوے انتظامیہ نے سیالدہ سیکشن میں یومیہ 55 سے 70 لوکل ٹرینوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے کے اس فیصلے سے عام لوگوںکو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس کے بعد ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details