اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں ہلاکتوں پر متعدد عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

اتراکھنڈ میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد متعدد عالمی رہنماؤں نے بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، اتراکھنڈ میں گلیشیئر پھٹنے کے سبب اب تک 19 لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ جب کہ 201 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ پولیس اور انتطامیہ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

اتراکھنڈ میں ہلاکتوں پر متعدد عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
اتراکھنڈ میں ہلاکتوں پر متعدد عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

By

Published : Feb 8, 2021, 2:31 PM IST

اتراکھنڈ میں ہلاکتوں پر متعدد عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

ریاست اتراکھنڈ میں گلیشیئر پھٹنے کے نتیجہ میں دو درجن سے بھی زیادہ افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر کئی عالمی قائدین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ اتراکھنڈ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد برطانیہ بھارت کو کسی بھی طرح کی مدد کی پیش کش کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "میرے خیالات اتراکھنڈ میں بھارتی عوام اور امدادی کارکنوں کے ساتھ ہیں جب وہ گلیشیر گرنے سے تباہ کن سیلاب کا سامنا کررہے ہیں۔ برطانیہ بھارت کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے اور کسی بھی قسم کی مدد کی پیش کش کرنے کے لئے تیار ہے۔

اتراکھنڈ میں ہلاکتوں پر متعدد عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

ایک ٹویٹ میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں طغیانی کے سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ملک افسردہ ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، "اتراکھنڈ میں گلیشیر بریک آف ہونے کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔ ہمارے جذبات متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ہم لاپتہ افراد کی حفاظت اور جلد از جلد بازیابی اور بحالی کے لئے دعا گو ہیں۔

اتراکھنڈ میں ہلاکتوں پر متعدد عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

ایک ٹویٹ میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا: "گلیشیر پھٹ جانے اور بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد سے ہماری گہری تعزیت ہے۔ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ ہیں اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے امیدوں کا اظہار کرتے ہیں۔

اتراکھنڈ میں ہلاکتوں پر متعدد عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور بھارت میں جاپان کے سفیر ستوشی سوزوکی نے برفانی تودے پھٹنے کے سبب ہلاکتوں پر متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ میکرون نے ایک ٹویٹ میں کہا، "اتراکھنڈ صوبے میں گلیشیر پھٹنے کے بعد جاپان، بھارت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔ ہمارے جذبات و خیالات ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

اتراکھنڈ میں ہلاکتوں پر متعدد عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

ایک ٹویٹر پوسٹ میں نیپال کی وزارتِ امورِ خارجہ نے کہا کہ اتراکھنڈ میں طغیانی کے سیلاب کی وجہ سے متعدد افراد کی ہلاکت اور لاپتہ ہونے کی خبروں سے وہ افسردہ ہیں۔ "ہمیں اتراکھنڈ بھارت میں برفانی تودے کی وجہ سے آنے والے طوفانی سیلاب کی وجہ سے بہت سارے افراد کی موت اور لاپتہ ہونے کی خبروں پر افسوس ہوا ہے۔ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور لاپتہ افراد کی حفاظت کے لئے دعا کرتے ہیں۔

اتراکھنڈ میں ہلاکتوں پر متعدد عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

ABOUT THE AUTHOR

...view details