اردو

urdu

ETV Bharat / state

خواتین کانگریس نے شراب کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ کیا - اتراکھنڈ نیوز

اتراکھنڈ کی کانگریس رہنما آشا بشٹ نے تحصیل دار کو ڈپٹی کلیکٹر کے نام میمورنڈم سونپتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں بند رکھی جائیں۔

خواتین کانگریس نے شراب کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ کیا
خواتین کانگریس نے شراب کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ کیا

By

Published : May 9, 2020, 1:29 PM IST

خاتون کانگرس کی ضلع صدر آشا بشٹ کے قیادت میں خواتین نےڈپٹی کلیکٹر رام نگر کو تحصیلدار کے ذریعے سے میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں شراب کی سبھی دکانوں کو لاک ڈاؤن تک بند رکھا جائے۔

شراب کی دکانیں کھلنے سے کورونا انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یہاں کووڈ۔19 وبا کے دوران شراب کی دکانوں پر سوشل ڈسٹینسنگ کے خلاف کھلے عام ورزی کی جا رہی ہے۔

اس دوران کانگریس رہنما آشا بشٹ نے کہا کہ رام نگر کو ریاستی حکومت نے اورنج زون میں رکھا گیا ہے۔ یہاں انفیکشن پھیلنے کے آثار زیادہ دکھ رہا ہے۔ یہاں کووڈ۔19 وبا میں شراب کی دکانوں پر سماجی دوری کے خلاف ورزی ہو رہی ہے، جس کے سبب انفکشن پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہے۔

آشا بشٹ نے کہا کہ اس وبا کو ختم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے سبھی بھیڑ۔بھیڑ والی دکانوں جیسے مال، سنیما گھر وغیرہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ وہیں ریاستی حکومت نے شراب کی دکانیں کھول کر کووڈ۔19 وبا کے انفیکشن کو دعوت دی جا رہی ہے۔

میمورنڈم دینے والوں میں مینا مہرا، شوبھا جوشی، اوشا نیگی وغیرہ موجود رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details