اردو

urdu

ETV Bharat / state

Trivendra Rawat on Pauri Murder Case لڑکی کے قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی عرضی دائر کی جائے گی - پوڑی قتل کیس پر ترویندر راوت نے کیا کہا

سابق وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے پوڑی کی لڑکی کے قاتلوں کو سپریم کورٹ سے بری کیے جانے کے معاملے پر دوبارہ غور کرنے کی کوشش کرنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہلی جائیں گے اور اس معاملے میں وکلاء سے بات کریں گے۔ Trivendra Rawat on Pauri Murder Case

لڑکی کے قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی عرضی دائر کی جائے گی
لڑکی کے قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی عرضی دائر کی جائے گی

By

Published : Nov 11, 2022, 8:21 AM IST

رام نگر: اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی تریویندر سنگھ راوت نے بنیادی طور پر پوڑی کی رہنے والی لڑکی کے قاتلوں کو سپریم کورٹ سے رہا ہونے کے معاملے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے نظر ثانی کی عرضی دائر کی جا سکتی ہے۔ راوت جمعرات کو رام نگر میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اس معاملے میں قانونی رائے لی جائےگی۔ اس کے بعد ضروری قدم اٹھایا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ قتل کے ملزمین کے رہا ہونے سے ریاست کے عوام کے احساسات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی سے بھی وہ بات کر چکے ہیں۔ Justice for the Daughter of Pauri

انہوں نے غیرسین کے مسئلے پر کہا کہ وہان کی ڈھانچہ جاتی ترقی کرنی ہوگی اور سہولیات بڑھانی ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت ریاست کی ترقی میں لگی ہے۔الموڑا،دہرادون،ہلدوانی،سرینگر،رودرپور میں میڈیکل کالجوں کی تعمیر ہوئی۔اٹل آیوشمان یوجنا سے لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اتراکھنڈ پہلی ریاست ہے جہاں خواتین کو جائیداد میں حصہ دار بنایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details