اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریدوار: عرس کے دوران زائرین میں ہوئی جھڑپ - اتراکھنڈ ہریدوار کی خبر

اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں جوالاپور علاقے میں عرس کے دوران زائرین میں جھڑپ ہوئی۔ اس دوران زائرین کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے زبردست لاٹھی چارج کی۔

عرس کے دوران زائرین میں ہوئی جھڑپ

By

Published : Nov 20, 2019, 3:51 AM IST

ریاست اتراکھنڈ کے جوالاپور علاقے کے تیلیان محلے میں موجود چراغ علی شاہ بابا کا 48واں عرس منایا جا رہا ہے۔ جس میں قوالی پروگرام کے دوران مقامی زائرین میں کرسیوں پر بیٹھنے کو لے کر بحث و مباحثہ اتنا بڑھ گیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود زائرین میں جھڑپ شروع ہوگئی۔

عرس کے دوران زائرین میں ہوئی جھڑپ

اطلاع پر پہنچی پولیس نے جھڑپ کر رہے لوگوں پر زبردست لاٹھیاں برساتے ہوئے حالات کو قابو کیا۔ جس کے بعد عرس کے پروگرام پورے کیے گئے۔

عرس کے دوران زائرین میں ہوئی جھڑپ
دوسری طرف اس معاملے میں درگاہ رحمت شاہ بابا مسجد کے امام قاری محمود عالم نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بزرگوں کے آستانے پر ایسی حرکتوں سے دور رہنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details