ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد سے ہی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل نگرانی رکھی جارہی ہے، تاہم محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ بھی اس تعلق سے کافی متحرک ہے، کنٹرول روم سے مسلسل پورے ضلع پر نظر رکھی جارہی ہے۔
افسران کی جانب سے بھی مسلسل لوگوں کی حفاظت کے تئیں حکم جاری کیا جارہا ہے۔
گذشتہ تین دنوں سے راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ جس میں 600 سے بھی زائد فوجی اہلکار لگے ہوئے ہیں۔