اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اترا کھنڈ حکومت سنیما کے تعلق سے سنجیدہ نہیں'

بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار سنجے مشرا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اترا کھنڈ حکومت سے ایک ہی گزارش ہے کہ وہ یہاں  الگ الگ مقامات پر سنیما ہال کھولے۔

'اترا کھنڈ حکومت سنیما کے تعلق سے سنجیدہ نہیں'

By

Published : Jul 27, 2019, 2:45 PM IST


انہوں نے بتا کہ اگر حکومت فلم پرڈیوسرز کو سہولیات مہیا کرائے گی تو اس پہاڑی خطے سے فلمی دنیا سے وابستہ لوگوں کو آسانیاں فراہم ہوں گی۔

'اترا کھنڈ حکومت سنیما کے تعلق سے سنجیدہ نہیں'

فلموں کو فروع دینے کے لیے حکومت کو یہاں چھوٹے چھوٹے سنیما گھر کھولنے ہوں گے تاکہ عوام کم پیسوں میں فلمیں دیکھ سکیں۔

سنجے مشرا نے کہا کہ اترا کھنڈ میں سنیما کا ماحول کیسے بنایا جائے اس پر حکومت کو سوچنا ہوگا اور پہاڑی علاقوں میں لوگوں تک سنیما کیسے پہنچایا جائے اس پر غور کرنا ہوگا۔

انہوں نے ساتھ ہی بتایا کہ 'کوئی بھی حکومت ہو، سنیما کی طرف کم توجہ دیتی ہے کونکہ سنیما سے ووٹ نہیں ملتا'۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی کئی فلمی آنے والی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details