اترکاشی(اتراکھنڈ): اترکاشی یمونوتری ہائی وے پر زیر تعمیر سلکیارا ٹنل حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن میں مصروف ٹیموں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ این ڈی آر ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ کرم ویر سنگھ بھنڈاری نے بتایا کہ سرنگ میں پھنسے تمام 40 افراد محفوظ ہیں لیکن امدادی کام کے دوران ملبہ اور پتھروں کے مسلسل گرنے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم راحت اور بچاؤ کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ اسی بیچ اندر پھنسے مزدوروں نے بھی بتایا کہ اندر ملبہ شدید گرمی ہے اور سرنگ کے کنارے سے ملبہ گرنے کی وجہ سے ان کی پریشانی بڑھ رہی ہے۔
این ڈی آر ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ کرم ویر سنگھ بھنڈاری نے بتایا کہ گزشتہ روز سے سرنگ کے اندر تقریباً 15 سے 15 میٹر تک کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اندر موجود تمام لوگ محفوظ ہیں اور ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ آج ہم انہیں باہر نکالنے کی کوشش کریں گے۔ کرم ویر سنگھ بھنڈاری نے بتایا کہ ریسکیو کام کے دوران بار بار ملبہ اور پتھر گر رہے ہیں جس کی وجہ سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
- سرنگ میں پھنسے لوگوں نے آکسیجن مانگی
موقعے پر تعینات پی آر ڈی جوان رنویر سنگھ چوہان نے مزید بتایا کہ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے لوگوں نے سرنگ میں پھنسے لوگوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آواز سرنگ میں پھنسے لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔ پہلے تو ہمیں مایوسی ہوئی، اندر پھنسے لوگوں سے رابطہ نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے سب گھبرا گئے۔ مگر رات 11 بجے سرنگ میں پھنسے لوگوں سے رابطہ ہوا۔ ہم نے لکھ کر پوچھا کہ اندر کتنے لوگ ہیں، انہوں نے جواب میں بتایا کہ 40 لوگ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جو کھانا آپ لوگوں نے بھیجا تھا وہ مل رہا ہے اور ہم نے کھا لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم محفوظ رہیں تو پہلے آکسیجن بھیجیں۔
- سرنگ میں کل 40 مزدور پھنسے