اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہمیشہ کی طرح برفباری باری کی وجہ سے ہوٹل مالکان کے چہروں پر اس بار بھی خوشی کی چمک دیکھی جا سکتی ہے ۔ مقامی لوگ در جہ حرارت میں کمی کی وجہ سے کپکپانے لگے ہیں۔
اتراکھنڈ برفیلی چادرمیں چھپ گیا - برفباری
اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔
![اتراکھنڈ برفیلی چادرمیں چھپ گیا Uttarkashi covered in white sheet](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9738506-483-9738506-1606906940517.jpg)
اترا کھنڈ برفیلی چادرمیں چھپ گیا
اس خوبصورت نظارے کو دیکھنے کے لیے ملک و بیرون ملک سے سیاحوں کا تانتا لگا رہتا تھا لیکن کورونا کے خوف کی وجہ سے سیاحتی شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں لیکن کورونا کی وبا کے پھیلاؤ میں گراوٹ آنے سے ہوٹل مالکان پرامید ہیں کہ اس بار سیاحوں کی آمد ہوگی اور ان کا کاروبار پھر سے پٹری پر لوٹے گا۔