اردو

urdu

ETV Bharat / state

موسم کا مزاج بدلتے ہی علاقے کو برف کی سفید چادر نے ڈھک لیا - ریاست اتراکھنڈ

اتراکھنڈ میں موسم مزاج بدلتے ہی برفباری شروع ہونے لگی ہے، اس سال یہ گمان لگایا جارہا ہے کہ پچھلے سالوں کے بنسبت سیاح زیادہ آئیں گے۔

موسم کا مزاج بدلتے ہی علاقے کو برف کی سفید چادر نے ڈھک لیا
موسم کا مزاج بدلتے ہی علاقے کو برف کی سفید چادر نے ڈھک لیا

By

Published : Dec 14, 2020, 5:53 AM IST

Updated : Dec 14, 2020, 6:26 AM IST

ریاست اتراکھنڈ میں ایک بار پھر سے موسم کا مزاج بدلنے سے سردی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے ریاست کے پہاڑوں کی اونچی چوٹیوں پر شدید برف باری کے سبب تمام پہاڑوں اور علاقوں کو برف کی سفید چادر نے ڈھک لیا ہے۔

موسم کا مزاج بدلتے ہی علاقے کو برف کی سفید چادر نے ڈھک لیا

موسم کی دوسری برفباری کے دوران محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر وکرم سنگھ نے ریاست کے تمام لوگوں کو چوکنا کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔

موسم کا مزاج بدلتے ہی علاقے کو برف کی سفید چادر نے ڈھک لیا

انہوں نے کہا کہ' آنے والے دنوں میں بارش اور ژالہ باری کے ساتھ مزید برفباری کے امکانات ہیں، سیاحوں کے ساتھ ساتھ قانون سازوں کو بھی خبردار کیا جارہا ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔ریاست کے تمام علاقوں کے پہاڑ برف سے ڈھکے ہوئے ہیں بھیکنڈ، بدری ناتھ دھام، ہیم کنڈ صاحب، اولی میں لگاتار برفباری سے اتراکھنڈ کا موسم سرد ہو چلا ہے۔

موسم کا مزاج بدلتے ہی علاقے کو برف کی سفید چادر نے ڈھک لیا

مزید پڑھیں:مرادآباد: صوفی اسلامک بورڈ کا سیمینار منعقد

وہیں پہاڑوں میں برفباری کا لطف لینے والے سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ اس سال گذشتہ سال کے مقابل سیاحوں کی تعداد زیادہ رہے گی۔

Last Updated : Dec 14, 2020, 6:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details