اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: ہائی کورٹ نے تیسری لہر کے تعلق سے حکومت سے جواب طلب کیا - عام آدمی پارٹی کے لیڈر

کورونا کی تیسری لہر خاص طورپر بچوں کی حفاظت کے پیش نطر ٹھوس منصوبہ بندی بنانے کے مطالبے کے تعلق سے دائر عوامی مفاد کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے حکومت سے ٹھوس رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

اتراکھنڈ:ہائی کورٹ نے تیسری لہر کے تعلق سے حکومت سے جواب طلب کیا
اتراکھنڈ:ہائی کورٹ نے تیسری لہر کے تعلق سے حکومت سے جواب طلب کیا

By

Published : Jun 12, 2021, 10:09 PM IST

عام آدمی پارٹی کے لیڈر روندر جگران کی جانب دائر عوامی مفاد کی درخواست پر چیف جسٹس آرایس چوہان کی قیادت والی بنچ میں ہفتہ کو سماعت ہوئی۔

اتراکھنڈ:ہائی کورٹ نے تیسری لہر کے تعلق سے حکومت سے جواب طلب کیا

درخواست گزارکی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کی پہلی اوردوسری لہرخوفناک تھی۔

اس میں کروڑوں افرادمتاثر ہوئے ہیں اورلاکھوں کی موت ہوئی ہے۔

ماہرین کی مانیں تو تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے اوراس میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو زیاد خطرہ ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاست میں بنیادی صحت کا ڈھانچہ انتہائی کمزورہے۔

خاص طورپر پہاڑی اور دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے۔ ریاست کا جغرافیائی ڈھانچہ بھی اس میں رکاوٹ ہے۔

ریاست میں نہ تو ماہر ڈاکٹرموجود ہیں اورنہ ہی بچوں کی حفاظت کے لئے اسپتال اور حفاظتی آلات موجود ہیں۔

درخواست گزار کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ تخمینے کے مطابق ریاست میں چالیس لاکھ سے زیادہ بچے ہیں۔

سال 2011 کی مردم شماری کے حساب سے بھی ریاست میں تقریباً 38 لاکھ بچے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں آکسیجن بیڑوں کی تعداد محض 6059 اورآئی سی یو بیڈ 1429 دستیاب ہیں۔ ایسی حالت میں کل تعداد کے دس فیصد کو بھی علاج دلانا ناممکن ہے۔

یواین آئی۔الف الف

ABOUT THE AUTHOR

...view details