اردو

urdu

By

Published : Apr 22, 2021, 10:22 PM IST

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: پولیس نے 'کووڈ امدادی مرکز' قائم کیا

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے اور دہرادون کے عوام کو درپیش پریشانیوں کے پیش نظر یہ کووڈ امدادی مرکز ضلع دہرادون میں قائم کیا گیا ہے۔

Uttarakhand Police
Uttarakhand Police

خدمت، دوستی اور سلامتی کے عزم کے ساتھ پورے ملک میں اپنی الگ شبیہ بنانے والی اتراکھنڈ پولیس اب کورونا کی دوسری لہر میں پھر سے تیار ہے، اس سلسلے میں جمعرات کو پولیس لائن دہرادون میں عوام کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے کووڈ امدادی سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈاکٹر یوگیندر کمار راوت نے بتایا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے اور دہرادون کے عوام کو درپیش پریشانیوں کے پیش نظر یہ کووڈ امدادی مرکز ضلع دہرادون میں قائم کیا گیا ہے۔ انسپکٹر پردیپ بشٹ کو اس کا انچارج بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ کسی بھی طرح کی مدد یا پریشانی کے لئے پولیس کنٹرول روم نمبر 112 کے علاوہ کووڈ پولیس سپورٹ سینٹر دہرادون سے بھی کووڈ کنٹرول روم کے ہیلپ لائن نمبر 0135-2722100 اور 7900700100 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ہر تھانے میں سب انسپکٹر کی سربراہی میں کووڈ امدادی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔ وہ جو ضلع سطح پر کووڈ پولیس اسسٹینس سینٹر دہرادون سے موصولہ اطلاع پر فوری کاروائی کو یقینی بنائیں گے اور کووڈ پولیس اسسٹینس سینٹر دہرادون کو کی جانے والی کارروائی سے آگاہ کریں گے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details