اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: شیر کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی - مزدوروں پر اچانک حملہ

اتراکھنڈ کے رام نگر روڈ پر واقع گاؤں ادے پور چوپڑا میں ایک شیر نے کلیم الدین کے کھیت میں کام کرنے والے تقریباً نصف درجن مزدوروں پر اچانک حملہ کر دیا۔ اس حملے سے علی حسن ولد نوی حسن نام کا ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اتراکھنڈ: شیر کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی
اتراکھنڈ: شیر کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی

By

Published : Nov 11, 2021, 4:27 PM IST

اتراکھنڈ کے کاشی پور اور رام نگر کے درمیان گاؤں ادے پور چوپڑا میں آج صبح ایک شخص پر اچانک شیر نے حملہ کرکے زخمی کر دیا۔ گاؤں والوں نے زخمی شخص کو رام نگر کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔


ہم آپ کو بتا دیں کہ کاشی پور اور رام نگر کے درمیان جنگلات چھوڑ کر رہائشی علاقوں کی طرف رخ کرنے والے جنگلی جانوروں نے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔ رہائشی علاقوں میں آنے والے جنگلی جانور فصلوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ کئی بار گاؤں والوں پر حملہ بھی کر دیتے ہیں۔

اتراکھنڈ: شیر کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں کی خوف و ہراس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے باوجود محکمہ جنگلات کوئی ٹھوس اور موثر اقدامات کرنے سے قاصر ہے۔


آج صبح ایک شیر نے رام نگر روڈ پر واقع گاؤں ادے پور چوپڑا میں کلیم الدین کے کھیت میں کام کرنے والے تقریباً نصف درجن مزدوروں پر اچانک حملہ کر دیا۔ اس حملے میں علی حسن ولد نوی حسن نام کا ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی موجودہ صورتحال کیلئے بی جے پی حکومت ذمہ دار


دوسری جانب مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جنگلات کو شیروں کی آمد کے بارے میں کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن محکمہ جنگلات عدم توجہی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details