اتراکھنڈ کے روڑکی کے موہت پور گاؤں میں رہنے والی صدف چودھری نے یونین پبلک سروس کمیشن( یو پی ایس سی) امتحان میں 23واں رینک حاصل کیا ہے جس کے بعد ان کے گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ اس کامیابی کے بعد صدف چودھری نے کہا کہ 'اس نے 2 سال کی سخت محنت کے بعد مقام حاصل کیا ہے۔
یو پی ایس سی کامیاب طالبہ صدف چودھری روڑکی کی اس بیٹی نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرکے والدین سمیت اتراکھنڈ ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ ہر کوئی صدف چودھری کے گھر اس کامیابی پر مبارکباد دینے پہنچ رہا ہے۔
صدف چودھری کے والد محمد اسرار ناگل برانچ دیوبند کی اتر پردیش گرامین بینک میں منیجر کے طور پر کام کررہے ہیں۔
صدف اپنے والد محمد اسرار، والدہ شہباز بانو، بہن سیما اور بھائی محمد سعد کے ساتھ رہتی ہے۔
صدف نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ مقام اللہ کی مدد اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے ملا ہے۔ صدف اس کامیابی کا پورا کریڈٹ اپنے والدین کو دیتی ہیں۔
صدف نے بتایا کہ سخت محنت کے بعد یہ مقام حاصل ہوا ہے اور اس نے این آئی سی جالندھر سے بی ٹیک کرنے کے بعد یہ مقام حاصل کرنے کے لیے گھر میں سخت محنت کی ہے جس کے بعد اللہ نے اسے یہ مقام دیا۔
واضح رہے کہ یو پی ایس سی امتحان میں صدف نے اپنی دوسری کوشش میں 23واں رینک حاصل کیا۔ صدف کے مطابق وہ روز 8 سے 10 گھنٹے امتحان کی تیاری گذشتہ 2 برس سے کر رہی تھیں اور انہوں نے بغیر کوچنگ کے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
رواں برس یو پی ایس سی میں شوبھم کمار نے سول سروسز امتحان 2020 میں ٹاپ کیا۔ وہیں جاگریتی اوستھی اور انکیتا جین نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
اس فہرست میں 23واں رینک حاصل کرنے والی روڑکی کی صدف چودھری ہیں، جنہوں نے دوسری بار میں یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
کیا
صدف کے مطابق وہ روز 8 سے 10 گھنٹے امتحان کی تیاری گزشتہ 2 برس سے کررہی تھیں، انہوں نے بغیر کوچنگ کے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
صدف نے بتایا کہ انہیں امید تو تھی کہ وہ کامیاب ہوں گی البتہ 23واں مقام وہ حاصل کریں گی یہ انہوں نے نہیں سوچا تھا، اس کامیابی سے صدف کا پورا خاندان کافی خوش ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے جنوری 2021 میں منعقدہ سول سروسز امتحان 2020 کے تحریری حصے اور اگست-ستمبر 2021 میں منعقد پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر انڈین سول سروسز، انڈین فارین سروسز، انڈین پولیس سروسز اور سینٹرل سروسز، میں تقرری کے لیے شام کے وقت حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔
اس میں 545 مرد اور 216 خواتین سمیت کل 761 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے اور کل ملا کر 761 امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔