اتراکھنڈ میں یہ پہلا کیس ہے جس میں بین الاقوامی ایجنسی کی مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ کے بیجا استعمال کی وجہ سے بڑھتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی پر بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ ملک کی ایجنسیاں محتاط ہیں۔

بھارتی ایجنسی کو بین الاقوامی ایجنسی سے چائلڈ پورنوگرافی کی شکایت موصول ہوئی جس کے بعد نیشنل کرائم رپورٹنگ بیورو (این سی آر بی) کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اتراکھنڈ کے المورہ کے کشن سنگھ کا چائلڈ پورنوگرافی سے تعلقات ہے جس نے دو غیر ملکی طالب علم بچوں کا ویڈیو گزشتہ سال انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سوشل ویب سائٹ پر اپنے ساتھیوں کو بھیجا تھا۔
این سی آر بی نے اس معاملے میں ملزم کے خلاف اتراکھنڈ سائبر کرائم کی کارروائی کی ہدایت دی جس کے بعد سائبر کرائم پولیس اسٹیشن دہرادون میں درج یہ بڑا کیس منظر عام پر آیا۔
فی الحال ، اتراکھنڈ پولیس، اس معاملے میں کچھ بھی کہنے سے بچ رہی ہے اور ملزم کی گرفتاری اور اس کے بیان درج کرنے میں مصروف ہے۔