اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پولیس کے لیے عوام کے دلوں میں احترام پیدا کرنا پہلی ترجیح' - اتراکھنڈ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس

ہلدوانی پولیس کوتوالی میں منعقدہ پروگرام کے دوران ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اشوک کمار نے لوگوں سے ان کی پریشانیوں کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کی بہتر پولیسنگ اور نظم و ضبط کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

پولیس کے لیے احترام پیدا کرنا پہلی ترجیح: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس
پولیس کے لیے احترام پیدا کرنا پہلی ترجیح: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس

By

Published : Dec 9, 2020, 5:34 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ڈائریکٹر جنرل پولیس اشون کمار نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ 'ریاست میں پولیس کے امیج کو بہتر بنانا اور عام آدمی کے دل میں پولیس کے لئے احترام پیدا کرنا ان کی پہلی ترجیح ہے۔'

'پولیس کے لیے عوام کے دلوں میں احترام پیدا کرنا پہلی ترجیح'

دراصل اتراکھنڈ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بننے کے بعد اشون کمار پہلی بار ہلدوانی پہنچے، جہاں پولیس اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ ان کا زبردست خیرمقدم کیا گیا۔

'پولیس کے لیے عوام کے دلوں میں احترام پیدا کرنا پہلی ترجیح'

ہلدوانی پولیس کوتوالی میں منعقدہ پروگرام کے دوران پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار نے لوگوں سے ان کی پریشانیوں کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کی بہتر پولیسنگ اور نظم و ضبط کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں پولیس کے امیج کو بہتر بنانا اور عام آدمی کے دل میں پولیس کے لئے احترام پیدا کرنا پہلی ترجیح ہے۔

ریاستی پولیس افسران اور عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران انہوں نے ریاست میں خواتین کی حفاظت کو مستحکم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ 'ریاست کو جرم سے آزاد کرنے کے لئے بہتر نظام کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔'

یہ بھی پڑھیں: کسان احتجاج: ایم ایس پی میں کسی طرح کی تبدیلی نہ کرنے پرحکومت متفق

اس دوران سماجی رہنما محمد احمد صدیقی نے ڈی جی پی اشوک کمار کے سامنے اقلیتوں سے متعلق امور اٹھائے اور مطالبہ کیا ہے کہ 'ریاست کی پہاڑیوں میں روزی روٹی کی تلاش میں بسنے والے لوگوں کے تحفظ کے لئے پختہ انتظامات کیے جائیں اور ساتھ ہی ریاست کو نشہ مکۃ بنانے کے لیے خاص پروگرام چلائے جائیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details