اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: راوت نے وزیراعلیٰ کے عہدہ سے دیا استعفیٰ - اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے آج سہ پہر راج بھون پہنچ کر اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کردیا۔

Uttarakhand CM Trivendra Singh Rawat tenders resignation
اترکھنڈ: راوت نے وزیراعلیٰ کے عہدہ سے دیا استعفیٰ

By

Published : Mar 9, 2021, 4:25 PM IST

Updated : Mar 9, 2021, 4:41 PM IST

تریویندر سنگھ راوت کے اقدام پر متعدد وزرا اور ارکان اسمبلی نے تشویش کا اظہار کیا۔ اطلاعات کے مطابق پہلی بار رکن اسمبلی بنے دھن سنگھ راوت کو تریویندر سنگھ راوت کے متبادل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ریاست سے تعلق رکھنے والے دو سینئر رہنما و ارکان پارلیمنٹ اجے بھاٹ اور انیل بلونی کو بھی وزیراعلیٰ کے عہدہ کا مضبوط دعویدار مانا جارہا ہے۔ وہیں ذرائع کے مطابق پشکر سنگھ دھمی کو نائب وزیراعلیٰ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پارٹی میں بڑے پیمانہ پر ناراضگیوں کی اطلاعات کے بعد بی جے پی کی مرکزی قیادت نے پارٹی کے نائب صدر رمن سنگھ اور جنرل سکریٹری دشیانت کمار گوتم کو اترکھنڈ بھیجا تھا جبکہ پارٹی کے دونوں رہنماؤں نے صدر بی جے پی، جے پی نڈا کو اس سلسلہ میں رپورٹ پیش کی تھی۔ 2017 انتخابات میں کل 70 نشستوں میں سے 57 نشستوں پر بی جے پی نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد راوت کو وزیراعلیٰ کے عہدہ پر نافذ کیا گیا تھا۔

Last Updated : Mar 9, 2021, 4:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details