ریاست اتراکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات(2022) کے حوالے سے حکمران جماعت بی جے پی اور اپوزیشن پارٹی کانگریس اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہے، تو وہیں ریاست میں تیسری پارٹی کے طور پر ابھررہی عام آدمی پارٹی نے بھی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہے۔
عام آدمی پارٹی مسلم برادری پر نظر رکھے ہوئے ہے، جو کہ ریاست میں کانگریس کا مضبوط ووٹ بینک کے طور پر اب تک رہا ہے۔