مقتول نوجوان کو اس کے اپنے دوستوں نے ٹکڑے ٹکڑے کر دفن کر دیا تھا، لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 6 مارچ سے اتراکھنڈ گیر سینڈ کے گاندیک گاؤں سے رنجیت نامی نوجوان لاپتہ ہوگیا تھا جس کی گمشدگی کی اطلاع اس کے سسر نے تھرالی پولیس اسٹیشن میں درج کی تھی۔
پولیس کو دی گئی شکایت میں نوجوان کے سسر نے بتایا تھا کہ اس کے داماد جو نیلگاؤں نارائن باگڈ کے اوکھمیت رودر پریاگ کے ساکن ٹھیکے دار کے ساتھ ڈرائیونگ کا کام کرتا ہے اس نے 6 مارچ کی رات 10 بجے اپنی اہلیہ پرینکا کو فون پہ بتایا تھا کہ وہ ہولی کے دوران گھر آئے گا لیکن اگلے ہی دن 7 مارچ سے رنجیت کا فون مسلسل بند ہے۔