اردو

urdu

ETV Bharat / state

کام چور افسران کو گھر بھیجنے کی تیاری

ریاست اتراکھنڈ میں کام چور افسران کے لیے حکومت کمپلسری ریٹائرمنٹ اسکیم (سی آر ایس) پر توجہ دے گی اور کام چور اور ناکارہ افسران کو گھر بھیجے گی۔

By

Published : Jul 25, 2019, 6:46 PM IST

حکومت کمپلسری ریٹائرمنٹ اسکیم

اتراکھنڈ میں حکام کے طریقہ کار پر مسلسل اٹھتے رہے ہیں۔ اکثر افسران کی سستی اور ناکارہ پن کی شکایتیں آتی رہی ہیں۔ عام لوگوں کے علاوہ متعدد وزرا اور اراکین اسمبلی نے بھی افسروں کے ناکارہ پن اور سست رویے کی شکایت وزیراعلی سے کی ہے۔

اسمبلی اسپیکر کو ایسے افسران کے طریقہ کار میں بہتری کے لیے خط بھی لکھنا پڑا ہے۔ اب وزیراعلی ترویندر سنگھ راوت نے سخت لہجہ میں ایسے افسرا ن کو اپنے اندر بہتری لانے کی وارننگ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکام زیادہ کام کرنے کے لیے ہوتے ہیں ان کی جو ذمہ داری ہے انہیں وہ ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔ کام چوری کے لیے انہیں افسر نہیں بنایا گیا ایسے حکام جو کام چوری کرتے ہیں ان سے ریاست کو نقصان ہوتا ہے۔

ایسے افسران کو کمپلسری ریٹائرمنٹ کے تحت حکومت گھر بھیجے گے تاکہ اتراکھنڈ میں افسران کے طریقہ کار پر جو سوال اٹھ رہے ہیں ان پر لگام لگائی جاسکے۔

چیف سکریٹری نے بھی وزیراعلی کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ حکام اور ملازمین کا فرض ہے کہ جو ان پر ذمہ داری ہے اسے اچھی طریقہ سے ادا کریں اور جو حکام اچھے طریقہ سے کام نہیں کرسکیں گے انہیں انتظامیہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details