اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ کیئر سینٹر کی راجناتھ سنگھ نے ستائش کی

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ کے گڑھوال میں اسمبلی کی عمارت میں قائم کیے گئے کووڈ کیئر سینٹر کی تعریف کی ہے۔

By

Published : Jun 15, 2020, 7:31 PM IST

کووڈ کیئر سینٹر کی راج ناتھ سنگھ نے کی تعریف
کووڈ کیئر سینٹر کی راج ناتھ سنگھ نے کی تعریف

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پیر کو اتراکھنڈ کے گڑھوال ڈویژن میں ورچوئل ریلی سے خطاب کے دوران کورونا انفیکشن کے پیش نظر بھراڑی سین میں واقع اسمبلی عمارت میں بنائے گئے کووڈ کیئر سینٹر کی تعریف کی ہے جس پر اسمبلی اسپیکر پریم چند اگروال نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گڑھوال ڈویژن کی جنسواد ورچوئل ریلی میں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھراڑی سین میں واقع اسمبلی کی عمارت میں بنائے گئے کووڈ کیئر سینٹر کی مرکز کی ایک ٹیم کی طرف سے معائنہ کرنے پر تعریف کی گئی ہے جس کے لئے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت مبارکباد کے مستحق ہیں۔'

راجناتھ سنگھ کی جانب سے تعریف کے کلمات پر اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ 'بھراڑی سین میں واقع اسمبلی عمارت آج کی اس پریشان کن صورت میں کووڈ کیئر سینٹر کے طور پر کام کر رہا ہے جس کا مرکزی حکومت کی طرف سے نوٹس لے کر تعریف کیے جانے پر ہم سب ریاست کے لوگ ان کے شکر گزار ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details