اردو

urdu

ETV Bharat / state

UKSSSC Paper Leak Case لکھنؤ کی کمپنی کے ڈائریکٹر کو شارٹ ٹرم ضمانت ملی

اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ماتحت خدمات سلیکشن کمیشن (یو کے ایس ایس ایس سی) پیپر لیک معاملے میں ملزم لکھنؤ آرایم ایس کمپنی کے ڈائریکٹر راجیش کمار چوہان کو جمعرات کے روز مختصر مدت کی ضمانت دے دی ہے-

By

Published : Feb 3, 2023, 2:25 AM IST

ضمانت ملی
ضمانت ملی

نینی تال، اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ماتحت خدمات سلیکشن کمیشن (یو کے ایس ایس ایس سی) پیپر لیک معاملے میں ملزم لکھنؤ آرایم ایس کمپنی کے ڈائریکٹر راجیش کمار چوہان کو جمعرات کے روز مختصر مدت کی ضمانت دے دی ہے۔ملزم کو بیوی کے علاج کے لیے ایک ہفتے کی ضمانت منظور کی گئی ہے۔ سرمائی عدالت کے جسٹس شرد کمار شرما کی سنگل بنچ میں ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوئی۔ ملزم کی جانب سے کہا گیا کہ اس کی بیوی بیمار ہے اور اسے علاج کی ضرورت ہے۔

ملزم کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اس کیس میں نامزد ملزم نہیں ہے اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے اسے 161کے بیانات کی بنیاد پر ملزم بنایا ہے۔ ملزم کے وکیل نارائن ہر گپتا نے کہا کہ عدالت نے درخواست کو قبول کرتے ہوئے ایک ہفتہ کی شارٹ ٹرم ضمانت دی ہے۔ کمپنی کے ڈائریکٹر پر یوکے ایس ایس ایس سی کی بھرتی کے دوران سیکرٹریٹ گارڈ اور ویڈیو بھرتی امتحان کے پیپر لیک کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف دفعہ 420، 467، 468، 471، 409 120 بی کےتحت الزامات درج کیے گئے ہیں اور اسی کے تحت 27 اگست 2022 کو ملزم کو اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details