اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہرادون: کورونا وائرس کے دو نئے کیسز

دہرادون میں کورونا وائرس کے دو نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں مریضوں کی کل تعداد 44 ہوگئی ہے۔

By

Published : Apr 20, 2020, 11:35 AM IST

دہرادون: کورونا وائرس کے دو نئے کیسز
دہرادون: کورونا وائرس کے دو نئے کیسز

ریاست اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دہرادون میں کورونا وائرس کے دو نئے مریض ملے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں مریضوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔ دہرادون میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

دہرادون میں مغربی بنگال کے رہنے والے دو افراد تبلیغی جماعیت کے رابطے میں آنے کے بعد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے دونوں کو دون میڈیکل کالج کے الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کردیا ہے۔ وہیں ریاست کے دارالحکومت میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے۔ جبکہ 9 مریضوں کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

دراصل اتراکھنڈ کے 7 اضلاع میں ابھی تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ جبکہ کورونا کا ایک ایک کیس پاؤڑی اور الموڑہ اضلاع میں پیش آیا۔ ان دونوں اضلاع میں متاثرہ مریضوں کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اس طرح سے اتراکھنڈ کے 9 اضلاع کورونا فری ہوگیا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details