اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: دو آئی اے ایس افسر کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا

بھارت میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نئے کیسوں کی تصدیق کے بعد بھارت میں متاثرہ افراد کی تعداد 148 ہوگئی ہے، جن میں سے 122 بھارتی اور 25 غیر ملکی شہری ہیں۔

اتراکھنڈ: دو آئی اے ایس افسر کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا
اتراکھنڈ: دو آئی اے ایس افسر کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا

By

Published : Mar 18, 2020, 1:36 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کا مشہور سیاحتی مقام مسوری کے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں زیر تربیت دو آئی اے ایس افسر کو کورونا وائرس کے سبب مہاندی کیمپس کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے زد میں آئے یہ دونوں افسر آئی ایف ایس افسر سے ملنے گئے تھے۔

اکیڈمی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ انہیں الگ تھلگ وارڈ میں رکھیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم دونوں پر خصوصی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

اس واقعے کے بعد سے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں صحت سے متعلق سرگرمیوں کے سلسلے میں عوام نے اپنے تشویش کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں لوگوں نے سوالات بھی اٹھائے ہیں۔

اکیڈمی میں 180 آئی اے ایس افسر سمیت سیکڑوں ملازمین موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details