ریاست اتراکھنڈ کے شہر اُدھم سنگھ نگر کے تھانہ کنڈا پولیس نے دو افراد کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں گاؤں بھرت پور تھانہ کنڈا ضلع ادھم سنگھ کے نوجوان ہیں۔
اُدھم سنگھ نگر: غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ دو گرفتار - غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ دو گرفتار
اتراکھنڈ کے ضلع اُدھم سنگھ نگر کے تھانہ کنڈا پولیس نے منڈی پولیس چوکی کے علاقہ میں ملہوترا فارم کے قریب دو نوجوانوں کو 7 غیر قانونی طمنچے اور ایک درجن کارتوسوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
دونوں ملزمین کو میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش بھٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمین دیپک پوترا بلویر اور ونود پوترا اوم پرکاش ساکن گاؤں بھرت پور تھانہ کنڈا کے رہائشی ہیں، جو شارٹ کٹ میں پیسہ کمانے کے لالچ میں فرید پور تھانہ دلیری اترپردیش سے غیر قانونی اسلحہ اتراکھنڈ فروخت کرنے لائے تھے۔
اے ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار دونوں ملزمین کی مجرمانہ تاریخ کا پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں۔