اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: 'اقلیتوں کی خراب حالت کی ذمہ دار تریویندرا حکومت' - اقلیتی طبقے کی خراب معاشی حالات کے لئے تری وندرا حکومت ذمہ دار

اتراکھنڈ کے کماؤں کا دورہ کرنے کے بعد 'پرینکا راہل بریگیڈ' کے قومی جنرل سکریٹری عدنان اشرف نےکہاکہ 'ریاست کی تری ویندرا حکومت اقلیتوں کی خراب حالت کی ذمہ دار ہے حکومت اقلیتوں کو بنیادی منصوبہ دینے میں ناکام رہی'

اتراکھنڈ: 'اقلیتوں کی خراب حالت کی ذمہ دارتری ویندرا حکومت'
اتراکھنڈ: 'اقلیتوں کی خراب حالت کی ذمہ دارتری ویندرا حکومت'

By

Published : Jul 23, 2020, 5:27 PM IST

پرینکا راہل بریگیڈ کے قومی جنرل سکریٹری عدنان اشرف نے اتراکھنڈ کے کماؤں کا دورہ کیا۔ کماؤں علاقے کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ میڈیا نمائندوں کو بتا یا کہ' یہاں کہ اقلیتی طبقے کی خراب معاشی حالات کے لئے تری وندرا حکومت ذمہ دار ہے، جو اقلیتوں کو بنیادی منصوبہ دینے میں ناکام رہی۔

اتراکھنڈ: 'اقلیتوں کی خراب حالت کی ذمہ دارتری ویندرا حکومت'

آپ کو بتادیں کہ دہلی کانگریس کے ہائی کمان کی ہدایت پر عدنان اشرف یہاں دو روزہ دورے پر پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے ریاست میں ہجرت اور مہنگائی کے سلسلے میں بی جے پی کی تری وندرا حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ملک کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کورونا وبا کی روک تھام میں ناکام ثابت ہوئی ہے جس کا چہرہ اب عوام کے سامنے آچکا ہے۔

مزید پڑھیں:

پرینکا گاندھی کی یوگی حکومت پر نکتہ چینی


انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتراکھنڈ میں اقلیتوں کی خراب حالت کو سنہ 2022 میں کانگریس کی واپسی کے بعد درست کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details