اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاتھی کا خوف، سیاح پریشان - ’چلا رینج راجا جی نیشنل پارک‘

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہری دوار کے ’راجا جی نیشنل پارک‘ میں ایک ہاتھی نے سیاحوں کو دوڑا کر پریشان کر دیا۔

chilla range rajaji national park national haridwar
ہاتھی کا خوف، سیاح پریشان

By

Published : Jan 3, 2020, 1:15 PM IST

یہ حسن اتفاق ہے کہ سفاری کے ڈرائیور نے بروقت کارروائی کی، جس کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

ہاتھی کا خوف، سیاح پریشان

سیاحوں کو دوڑانے والا ایک ویڈیو منظرعام پر آیا ہے، جس میں دکھ رہا ہے کہ ہاتھی سیاحوں کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔

یہ اتفاق ہے کہ کہ ہاتھی کچھ فاصلے تک سفاری گاڑی کے پیچھے بھاگا ، اس کے کچھ وقفے کے بعد ہاتھی جنگل میں چلا گیا ۔

اس کی ویڈیو سیاحوں نے بنائی تھی اور یہ وائرل ہوگئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی پارک انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔

راجاجی پارک رینجر انیل پنولی کا کہنا ہے کہ ہاتھی سیاحوں کے پیچھے پیچھے چلا آیا جو سفاری سے جنگل کے لئے گئے تھے۔ سفاری ڈرائیور کی سمجھ بوجھ کے باعث کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

انھوں نے کہا کہ پارک کے اہلکاروں کی فائرنگ کے بعد ہاتھی جنگل کی طرف چلا گیا۔ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ڈرائیور کو بھی ہمارے ذریعہ تربیت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details