نینی تال: ریاست اتراکھنڈ کے ضلع نینی تال کے رام نگر میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیاحوں سے بھری ارٹیگا کار ڈھیلا ندی میں بہہ گئی۔ اس حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ ایک خاتون کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق کار میں کل 10 افراد سوار تھے۔ Nine People Died in Nainital Car Accident
تمام لاشیں موقع سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق گاڑی میں مقامی لوگوں کے ساتھ پنجاب کے کچھ سیاح بھی سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کار ارٹیگا تھی۔ اس کار میں کل 10 افراد سوار تھے۔ واقعہ جمعہ کی صبح 5 بجے کی بتائی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے ساتھ مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت بچا لیا۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ موقع پر راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہو گئی۔ اب تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔