اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uttarakhand High Court اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے نئے تعینات ججوں نے حلف لیا - اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں آج تین ججوں نے حلف لیا

اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں آج تین ججوں نے حلف لیا۔ جس کے بعد اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 28, 2023, 4:39 PM IST

نینی تال: اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے نئے تعینات ججوں نے جمعہ کو عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ تینوں ججوں کو چیف جسٹس وپن سانگھی نے حلف دلایا۔ چیف جسٹس کی عدالت میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں نئے تعینات ہونے والے ججوں راکیش تھپلیال، پنکج پروہت اور وویک بھارتی شرما نے حلف لیا۔ نئے تعینات ہونے والے جسٹس پنکج پروہت نے ہندی میں حلف لیا۔ رجسٹرار جنرل نے پہلے صدر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا اور پھر تینوں کو چیف جسٹس نے حلف دلایا۔ اس طرح ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد اب آٹھ ہو گئی ہے۔

سینئر جسٹس منوج کمار تیواری، جسٹس شرد کمار شرما، جسٹس رویندر میتھانی اور جسٹس آلوک کمار ورما کی موجودگی میں تینوں کو حلف دلایا گیا۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل ایس این بابولکر، چیف اسٹینڈنگ ایڈوکیٹ چندر شیکھر راوت، سینئر ایڈوکیٹ ایس کے پوستی، بی پی نوٹیال، ڈی کے شرما، ہائی کورٹ بار ایسو سی کے صدر پربھاکر جوشی، جنرل سکریٹری وکاس بہوگنا، ایڈوکیٹ وریندر سنگھ راوت، ضلع مجسٹریٹ دھیرج سنگھ گبریال، ایس ایس پی پنکج بھٹ کے علاوہ وکلاء اور عدالتی افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ صدر دروپدی مرمو کی رضامندی کے بعد مکزی حکومت کے اسپیشل سکریٹری راجندر کشیپ کی طرف جاری خط کے مطابق اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل راکیش تھپلیال، پنکج پروہت اور ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل وویک بھارتی شرما کو ہائی کورٹ کے جج بنانے رضامندی ظاہر کی گئی تھی۔ چیف جسٹس وپن سنگھی، سینئر جسٹس منوج کمار تیواری، جسٹس شرد شرما، جسٹس رویندر میٹھانی اور جسٹس آلوک کمار ورما کی موجودگی میں سینئر ایڈوکیٹ راکیسش تھپلیال، پنکج پروہت اور رجسٹرار جرلنل وویک شرما بھارتی کو حلاف دلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Appointment of 13 Judges ہائی کورٹس میں 13 ججوں کی تقرری

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details