بتایا جارہا ہے کہ چامولی کے گھاٹ بلاک میں واقع پیر گاؤں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے 32 سالہ دیویشوری دیوی کی موت ہوگئی ہے، جبکہ پتھوراگڑھ کے گاؤں دھمی اور گونٹھی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے والدہ وشنا دیوی اور بیٹا جواہر سنگھ سمیت ایک اور خاتون کی موت ہوگئی ہے۔
اطلاع کے مطابق 40 بکرے اور کئی درجن گائیں، بھینس، بیل اور پالتو کتے بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے میں دفن ہو گئے ہیں۔
اتراکھنڈ میں اس تباہی سے شہری و دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد میں خوف و ہراس کا ماحول ہیں، گایوں اور شہروں کو ملانے والے درجنوں پل اور سڑکیں پانی کے بہاؤ میں بہ چکی ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد درجن سڑکیں بند ہو گئیں ہیں۔