اردو

urdu

By

Published : Apr 15, 2020, 4:57 PM IST

ETV Bharat / state

عشق میں کورینٹائین ہونے والا شخص گرفتار

محبت کرنے والا ایک جوڑا ریاست اتر پردش کے شاہ جہاں پور سے فرار ہوا تھا تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ کورنٹائین سنٹر میں 14 روز ساتھ رہ سکیں، لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

عشق میں کورینٹین ہوئے تھے، اب گرفتار
عشق میں کورینٹین ہوئے تھے، اب گرفتار

کہا جاتا ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے اور جب عشق کا بھوت سر پر سوار ہوتا ہے، تو عاشق یہ نہیں دیکھتا کہ اس کا انجام کیا ہوگا۔ ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں سامنے آیا، جہاں اتر پردیش سے محبت کرنے والا جوڑا اپنے گھروں سے نکل فرار ہو گیا۔

جوڑا اس ارادے سے اتراکھنڈ کی سرحد میں داخل ہوا کہ اس کو پکڑ کر 14 روز کورینٹائین کر دیا جائے گا جس سے وہ دونوں 14 روز ایک ساتھ رہ سکیں گے۔ بتایا یہ جا رہا ہے کہ اترپردیش کے ضلع شاہجہان پور سے تعلق رکھنے والا ایک محبت کرنے والا جوڑا آپس میں ایک دوسرے سے اتنی محبت کرتے تھے کہ ایک دوسرے کو دیکھے بغیر رہ نہیں پاتے تھے۔

کورونا وائرس کے قہر اور عوامی کرفیو کی وجہ سے ان کی محبت بھی لاک ڈاؤن ہو گئی۔ اس سے عاجز دونوں عاشقوں نے گھر سے بھاگ کر اس غرض کے ساتھ اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں داخل ہوئے کہ سرحد پر تعینات پولیس 14 دن تک کے لیے دونوں کو کورینٹائین کرے گی، جس سے وہ دونوں 14 دن تک ساتھ رہ سکیں گے۔ اس انتہائی دلچسپ کہانی میں ہوا بھی ایسا ہی، لیکن دونوں کو ساتھ رہتے تین روز ہی ہوئے تھے کہ شاہ جہاں پور پولیس کو دونوں کی خبر ہو گئي، جس کے بعد پولیس اودھم سنگھ نگر پہنچ گئی اور دونوں کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لئے ان کو اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details