اردو

urdu

ETV Bharat / state

سائبر کرائم پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی کی ضرورت

موجودہ دور میں جہاں ایک طرف سائنس اور ٹکنالوجی نے ہر طرح کی سہولیات مہا کرائی ہیں تو وہیں دوسری جانب اس کے غلط استعمال سے منفی اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں۔ ملک سمیت دنیا بھر میں سائبر کرائم کا معاملہ تیزی سے منظر عام پر آرہا ہے ۔ اس پر قابو پانے کی حکمت عملی بھی اپنائی جا رہی ہے۔

سائبر کرائم
سائبر کرائم

By

Published : Sep 25, 2021, 1:36 PM IST

اتراکھنڈ کے ساتھ ساتھ ملک کے متعدد ریاستوں کے کئی شہروں میں جرائم میں ہورہے اضا فہ کے سبب لوگ پریشان ہیں۔ سائبر کرائم کے معاملات میں ہورہے اضافہ سے لوگ خوفزدہ ہیں۔اور اس معاملہ پر قابو پانے کے لئے تعلیم یافتہ اور سماج کے معزز افراد حکمت عملی پر غور و خوض کر رہے ہیں۔

سائبر کرائم

موجودہ دور میں جہاں ایک طرف سائنس اور ٹکنالوجی نے ہر طرح کی سہولیات مہیا کرائی ہیں تو وہیں دوسری جانب ا س کے غلط استعمال سے منفی اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں۔ ملک سمیت دنیا بھر میں سائبر کرائم کا معاملہ تیزی سے منظر عام پر آرہا ہے ۔ اس پر قابو پانے کی حکمت عملی بھی اپنائی جا رہی ہے

آج سوشل میڈیا اور اخبارات کی سرخیوں میں جس طرح جرائم کی خبریں سامنے آرہی ہیں اس سے امن پسند لوگوں کے پیشانیوں پر تشویش کی سلوٹیں ابھر نے لگی ہیں۔

دہلی ایمس میں اپنی خدمات پیش کر چکے اتراکھنڈ کاشی پور کے شری کرشنا ہسپتال کے ماہر نفسیات ڈاکٹر راہل سنگھل نے اور ملک کے مشہور سماجی کارکن گیانندر کمار نے اس معاملہ پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کا غلط استعمال جرائم میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنائیں تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:سائبر جرائم کرنے والوں کے کے نشانے پر بزرگ شہری

دانشوروں کا کہنا ہے کہ نوجوان ایک خاندان، معاشرے، ملک اور ریاست کے تابناک مستقبل کی بنیاد ہوتا ہے۔ نوجوانوں کی صحیح دیکھ بھال اور صحیح تعلیم اور شخصیت کی نشوونما ہو تو کافی حد تک جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details