پولیس کے مطابق ،کوتوالی شہر کے تحت اندرا کالونی علاقے میں پنکج میسی کے مکان کے پیچھے نالے کا پشتہ ہے۔ برسات کی وجہ سے پشتہ ڈہنے سے مکان بھی گر گیا۔ اس حادثے میں مکان میں رہنے والے کرائے دار ویریندر کمار اور سمیر چوہان کے کنبے کے لوگ ملبے میں دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی قومی آفات کے انتظام کا دستہ (این ڈی آر ایف)،ریاستی آفات انتظام دستہ (ایس ڈی آر ایف) ،پولیس اور فائر بریگیڈ کے دستوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر راحت کا کام شروع کیا۔
پشتہ ڈہنے سے مکان گرا،چار کی موت، دو زخمی - uttarakhand news
اتراکھنڈ کے دہرادون شہر میں بدھ کی صبح نالے کا پشتہ ڈہنے سے ایک مکان منہدم ہوگیا۔ مکان ڈہنے سے دو کنبوں کی تین خواتین ،ایک بچی سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی،جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔
پشتہ ڈہنے سے مکان گرا،چار کی موت، دو زخمی
ضلع افسر ،ڈپٹی پولیس انسپیکٹر جنرل اور دیگر افسروں کی موجودگی میں راحت کا کام چلا۔
اس دوران،مکان کے ملبے سے سمیر چوہان(30) اور ویریندر کمار کے بیٹے کرش(10) کو زخمی حالت میں باہر نکالا گیا۔جبکہ ملبے سے چار دیگر لوگوں ،سمیر کی بیوی کِرن (28)،ویرندر کی بیوی وملا (30)،پرمیلا کی بہن ،ویریندر کمار اورویریندرکی بیٹی سرشٹی(آٹھ) کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ویرندر رات کی ڈیوٹی کرتا تھا،حادثے کے وقت وہ سورہا تھا۔