اردو

urdu

زرعی قوانین سے دکھی کسان نے گندم کی فصل برباد کی

کسان رہنماؤں نے کسان کو سمجھایا لیکن تب تک گندم کی فصل تباہ ہو چکی تھی۔

By

Published : Feb 27, 2021, 9:56 AM IST

Published : Feb 27, 2021, 9:56 AM IST

the-farmer-unhappy-with-the-agricultural-laws-ruined-the-wheat-crop
زرعی قوانین سے دکھی کسان نے گندم کی فصل برباد کی

اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر کے کاشی پور میں کسان تحریک کی حمایت میں ایک کسان نے اپنی 25 ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑی گندم کی فصل پر ٹریکٹر کے ذریعہ ہیرو چلا کر فصل کو تباہ کردیا۔

آپ کو بتا دیں کہ کسانوں کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج کے باوجود اور کئی دور کی بات چیت کے بعد بھی کسانوں کی تحریک کی آگ پورے ملک میں چل رہی ہے۔ اس دوران نافذ کردہ تینوں زرعی قوانین سے دکھی کاشی پور کے گاؤں بانس کھیڑا میں رہنے والے اوتار سنگھ نامی کسان نے اپنے 25 ایکڑ رقبے میں پھیلی گندم کی فصل کو ٹریکٹر کی مدد سے تباہ کردیا۔

اس دوران کسان اوتار سنگھ نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ڈکٹیٹر وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج تحریک کا 94 واں دن ہے اور اس کسان تحریک کے دوران تقریباً 200 کسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، لیکن ڈکٹیٹر وزیر اعظم کسان تحریک کو کچلنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details