اہل خانہ لاش کو بھارت لانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے وزارت خارجہ اور وزارت برائے امور داخلہ دونوں سے معلومات حاصل کیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ وزارت نے اس سارے معاملے پر کیا معلومات دی ہیں۔
اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری کے سکلانہ پٹی کا رہائشی کملیش بھٹ 16 اپریل کو دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ کنبہ کے افراد کی تمام کوششوں کے بعد لاش کو بھارت لایا گیا تھا، لیکن جب وہ اسے لینے گئے تو پتہ چلا کہ اس لاش کو واپس دبئی بھیج دیا گیا۔ اب نہ ہی وزارت داخلہ اور نہ ہی وزارت خارجہ اس پر بات کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے دونوں وزارت سے رابطہ کیا۔ جب ہم نے وزارت خارجہ سے پوچھا کہ کیا ابوظہبی میں بھارتی سفارت خانے اور کملیش کے اہل خانہ کے مابین معلومات کا مناسب تبادلہ نہیں ہوا ہے۔
اس کے جواب میں وزارت کے ذرائع نے صرف اتنا کہا کہ وہ اس بارے میں معلومات اکٹھا کررہے ہیں کہ پروٹوکول کیا ہے اور ایسے معاملات میں کس طرح کے طریقہ کار پر عمل کیا جاتا ہے۔
مزید معلومات اکٹھا کرنے پر پتہ چلا کہ وزارت داخلہ امور کا محکمہ امیگریشن بیورو اس طرح کے معاملات میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ جب ای ٹی وی بھارت نے وزارت داخلہ سے معلومات طلب کیں تو ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے کی مکمل تفصیلات متعلقہ محکمہ کو ارسال کردی گئی ہیں۔
سینئر عہدیدار وہاں اس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی اور معلومات نہیں دی گئی ہے۔ ساتھ ہی کملیش دبئی کے ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا۔ وہ ٹہری کے گاؤں سیموال گاؤں کا رہائشی تھا۔
کملیش کے اہل خانہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دبئی کے ابوظہبی ایئرپورٹ سے ایک کارگو طیارہ (اتحاد کی پرواز) کو 23 اپریل کی درمیانی شب دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے برابر میں کارگو ٹرمینل گیٹ نمبر 6 پر اتارا گیا تھا۔
ان میں کملیش کی لاش بھی موجود تھی۔ لیکن رات دس بجے بھارتی سفارت خانے کے ذریعہ ایک حکم صادر کیا گیا کہ باہر سے آنے والی تمام لاشوں کو بر آمد نہیں کیا جانا چاہئے۔ جس کے سبب کملیش بھٹ کی لاش ان کے اہل خانہ کو نہیں مل سکا۔ جس کے بعد کملیش کی لاش کو واپس دبئی ابو ظہبی ہوائی اڈے پر واپس روانہ کردیا گیا۔