اردو

urdu

صدیوں سے پانی میں کھڑا گھنٹہ گھر

By

Published : Jul 30, 2019, 8:28 PM IST

اتراکھنڈ کے شہر ٹہری میں آج بھی ایک ایسی شئے موجود ہے جو بدلتے وقت اور زمانے کے ساتھ تبدیل نہیں ہوئی ہے اور وہ ہے یہاں کا مشہور گھنٹہ گھر۔

صدیوں سے پانی میں کھڑا گھنٹہ گھر

ٹہری کا یہ گھنٹہ گھر 2004 میں آئے سیلاب کی وجہ سے ٹہری ڈیم میں غرق ہوگیا تھا، لیکن اس حادثے کے 15 برس بعد بھی یہ ایسے ہی قائم اور دائم ہے۔
سنہ 1897 میں مہاراجہ کِرتی شاہ نے اس تاریخی گھنٹہ گھر کی تعمیر کرائی تھی۔لندن کے گھنٹہ گھر کی طرز پر بنے 110 فٹ اونچے اس عمارت کو بننے میں تقریبا تین سال لگا تھا۔

صدیوں سے پانی میں کھڑا گھنٹہ گھر
صدیوں سے بھی زائدکا وقفہ گزر جانے کے بعد بھی یہ گھنٹہ گھر بغیر کسی تحفظاتی عمل کے کھڑا ہے۔گھنٹہ گھر کو منفرد بنانے والی بات یہ ہےکہ یہ 2004 کے بعد سے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔اس کے باوجود بھی اس کی خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔جب بھی ٹہری ڈیم میں پانی کی سطح کم ہوتی ہے تو اسے آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔پرانے ٹہری میں بنی اس گھنٹہ گھر کی مضبوطی کی وجہ یہ ہے کہ اس کی تعمیر کسی سمنٹ یا پلاسٹر نہیں بلکہ اس کی تعمیر میں اڈد کی دال کے لیپ استعمال کیا گیا ہے۔
صدیوں سے پانی میں کھڑا گھنٹہ گھر
اڈد کی دال کے لیپ سے بنی دیواروں میں پانی آسانی سے داخل نہیں ہوسکتا اور اسی وجہ سے برسوں سے پانی میں ڈوبے ہونے کے باوجود گھنٹہ گھر صحیح سلامت کھڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details