اردو

urdu

Kharge on Joshimath Projects جوشی مٹھ کے آس پاس جاری پروجیکٹوں پر فوری روک لگے، کھڑگے

By

Published : Jan 10, 2023, 8:59 AM IST

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جوشی مٹھ کے آس پاس جاری پروجیکٹوں پر فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ Kharge on Joshimath situation

جوشی مٹھ کے آس پاس جاری پروجیکٹوں پر فوری  روک لگے، کھڑگے
جوشی مٹھ کے آس پاس جاری پروجیکٹوں پر فوری روک لگے، کھڑگے

نئی دہلی:کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جوشی مٹھ سانحہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو وزیر اعظم کیئر فنڈ سے امداد دینے اور جوشی مٹھ کے ارد گرد جاری پروجیکٹوں کا کام فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ ملکارجن کھڑگے نے ٹویٹ کیا، " اتراکھنڈ کے دیواستھل جوشی مٹھ میں قدرتی ساخت سے کھیلواڑ کرکے بے لگام ترقیاتی کام کی وجہ سے جو دراڑیں آئیں ہیں، اس سے پورا ملک فکر مند ہے اور جوشی مٹھ کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔" stop immediately Joshimath Projects

حکومت سے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا، "مودی حکومت سے ہمارے تین مطالبات ہیں - جوشی مٹھ سانحہ کو 'قومی آفت' قرار دیا جانا چاہیے۔ ریلوے اور ہائیڈل پاور سمیت تمام نئے منصوبوں کو اس وقت تک روک دیں جب تک کہ اعلیٰ سطح کے ماہرین، سائنسدانوں، ماہرین ماحولیات اور مقامی لوگوں کی نئی مقرر کردہ کمیٹی اپنی رپورٹ پیش نہیں کرے۔ جوشی مٹھ کے متاثرہ افراد کو صرف 5000 روپے کے بجائے وزیر اعظم کیئرز فنڈ سے مناسب معاوضہ دیا جانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details