دہرادون:اتراکھنڈ کے دہرادون کے کوتوالی کینٹ علاقے میں بدھ کو لیمو والے کے پاس بم پڑے ہونے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقعے پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے دیکھا کہ لیموں فروخت کرنے والے کے قریب ایک گلی میں بم پڑا ہوا ہے۔ جس کے بعد بم ڈسپوزل ٹیم کو فوری طور پر موقعے پر پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔ کچھ دیر بعد بم ڈسپوزل ٹیم موقعے پر پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کا معائنہ کیا۔ ٹیم کو پتہ چلا کہ بم UXO ہے۔
جب آس پاس سے جانکاری حاصل کی گئیں تو پتہ چلا کہ اس علاقے میں فوج کو وقتاً فوقتاً تربیت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ UXO بم رات کی فائرنگ میں روشنی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایس پی سٹی سریتا ڈوول نے بتایا کہ UXO بم کو انسداد بم دستے نے ناکارہ بنا دیا۔ اس کے ساتھ UXO کو تھانہ کینٹ لایا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے فوج کے اہلکاروں کو اطلاع دی گئی ہے۔