دہرادون: اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے اتراکھنڈ ماتحت سروس سلیکشن کمیشن (یو کے ایس ایس ایس سی) کے ذریعہ منعقدہ مسابقتی امتحانات کے سوالیہ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے اتوار کی صبح 34 ویں ملزم کو لکھنؤ، اتر پردیش سے گرفتار کیا۔ ملزم کے گھر سے 3.80 لاکھ روپے کی نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ Accused arrested in Uttarakhand paper leak case
ریاستی پولیس کے ایس ٹی ایف سیل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اجے سنگھ نے آج یہاں کہا کہ پیپر لیک معاملے میں اتر پردیش کے نقل مافیا کے ایک اہم ساتھی کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط ثبوت اور تکنیکی ثبوت کی بنیاد پر ایس ٹی ایف نے ملزم سنپن رائے کو گومتی نگر لکھنؤ سے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم اصل میں غازی پور اتر پردیش کا رہنے والا ہے اور نقل سرغنہ صادق موسیٰ کا ساتھی ہے۔