اترکاشی: اتراکھنڈ میں دروپدی کے ڈنڈا-2 میں برفانی تودہ حادثے میں 20 کوہ پیما اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ جنہیں بچانے کے لیے جموں و کشمیر کے ہائی ایلٹیٹیوڈ وارفیئر اسکول گلمرگ کے جوانوں کو اتارا گیا ہے۔ برفانی تودہ حادثے میں اب تک 10 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جبکہ 14 کوہ پیماؤں کو بچا لیا گیا ہے اور 20 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔Uttarkashi avalanche accident
واضح رہے کہ نہرو ماؤنٹینیئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے 44 کوہ پیماؤں کا ایک گروپ ہمالیہ کے بلند خطے میں تربیت کے لیے نکلا تھا، جو منگل کی صبح دروپدی کی ڈنڈا 2 پہاڑی چوٹی کے قریب برفانی تودے کی زد میں آگیا۔ جس میں سے اب تک 14 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ جبکہ 10 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایورسٹ فتح کرنے والی اترکاشی کے لانتھرو گاؤں کی سویتا کنسوال اور بھکی گاؤں کی نومی راوت کی بھی اس حادثے میں موت ہوگئی ہے۔ دروپدی کی ڈنڈا پہاڑی چوٹی اترکاشی کے بھٹواڑی بلاک میں بھوکی گاؤں کے اوپر واقع ہے۔ Uttarkashi avalanche accident