ریاست کے ضلع اودھم سنگھ نگر میں غریبوں کی آبادی کے درد کو ظاہر کرنے والی تصاویر ہو یا کاشی پور کے جذام آشرم کے بھوکے عوام کا معاملہ ایسی تصاویر سامنے لاتے ہوئے، ای ٹی وی بھارت اردو نے بہت سی خبریں نشر کیں۔ جس کا اثر یہ ہوا ہے کہ بہت سی سماجی تنظیمیں اب ایسے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئیں ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کی مہم کے بعد سماجی تنظیمیں متحرک - اتراکھنڈ نیوز
کورونا وائرس سے اتراکھنڈ میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جس سے غرب ومزدور طبقہ بھوک سے پریشان ہیں،اس سے متعلق ای ٹی وی بھارت اردو نے کئی بار نمایاں طور پر خبریں دکھایا، جس کے بعد سماجی تنظیمیں آگے آئیں اور ضرورتمندوں کے درمیان امداد فراہم کرنا شروع کیا۔
غریبوں کی مدد کو سماجی تنظیمیں آگے آئیں
حضرت مولانا شاہ ثقلین اکیڈمی اور جن شکتی وکاس سنگھٹن، امن اے ایک کمیٹی سمیت بہت سی سماجی تنظیموں نے لاک ڈاؤن تک ایسے لوگوں کو کھانا مہیا کرانے کی ذمہ داری لی ہے، یہ فلاحی تنظیمیں غربت کی زندگی گزار رہی لوگوں کے دروازوں پر پہنچ کر مدد پہنچا رہی ہیں تاکہ لینے والے کو شرمندہ نہ ہونا پڑے۔
اس کام کے لیے جہاں ان سماجی تنظیموں کی تعریف کی جارہی ہے، تو وہیں لوگوں نے ای ٹی وی بھارت اردو کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔