اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسوری: مسلسل برفباری سے سیاح مسرور، مقامی افراد پریشان - سیاح برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہیں

مسلسل برفباری کے بعد مسوری میں جہاں ایک جانب مقامی لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں دوسری جانب سیاح اس موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

مسلسل برفباری سے سیاح خوش
مسلسل برفباری سے سیاح خوش

By

Published : Jan 4, 2020, 2:59 PM IST

پہاڑوں کی ملکہ کے نام سے مشہور مسوری میں مسلسل ہو رہی برف باری کے بعد آس پاس کے علاقے سفید چادر سے ڈھکے نظر آ رہے ہیں۔ وہیں اس ژالہ باری کے بعد میدانی علاقوں میں سرد لہر کا قہر بھی تیز ہو گیا ہے۔

مسلسل برفباری سے سیاح خوش، دیکھیں ویڈیو
جب کہ اس موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح بے قرار نطر آ رہے ہیں۔ ساتھ ہی سیاحوں کی آمد سےمقامی کاروباری بہت خوش ہیں۔

شہر میں مسلسل برفباری کی وجہ سے ایک طرف جہاں لوگوں کی مشکلیں بڑھ رہی ہیں تو وہیں اس برفباری سے سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مسلسل برفباری سے بجلی اور پانی کی پریشانی ہو گئی ہے۔ اس موسم میں برفباری سے سیاحتی کاروبار سے منسلک لوگوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔

وہیں دوسری جانب درجہ حرارت میں بھاری کمی سے لوگوں کو سرد ہواؤں سے لوگ پریشان ہیں ۔ جس کے سبب لوگ لوگ گھروں سے نکلنے سے بچ رہے ہیں۔

ساتھ ہی لگاتار برفباری کے بعد پہاڑوں پر برف کی چادر صاف دیکھی جا سکتی ہے، جسے سیاح دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details