اردو

urdu

ETV Bharat / state

Siblings Drowned to Death الموڑہ میں بھائی بہن غرقاب، لاشیں بر آمد - وشوناتھ ندی سے بھائی بہن کی لاشیں برآمد

ریاست اتراکھنڈ میں وشوناتھ ندی سے بھائی بہن کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے کارروئی شروع کر دی ہے۔

الموڑہ میں بھائی بہن غرقاب، لاشیں بر آمد
الموڑہ میں بھائی بہن غرقاب، لاشیں بر آمد

By

Published : Jun 27, 2023, 8:02 PM IST

نینی تال:ریاست اتراکھنڈ کے الموڑہ میں دو حقیقی بہن بھائی کی ندی میں ڈوبنے سے موت واقع ہو گئی ہے، پولیس نے لاشیں برآمد کرکے ضروری لوازمات شروع کر دیے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق متوفی دونوں بہن بھائی الموڑہ کے بخ گاؤں کے رہنے والے تھے۔ دونوں کی لاشیں وشوناتھ ندی سے ملی ہیں۔ الموڑہ کے کوتوال ارون کمار نے بتایا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ پیر کی رات کوتوالی آئے اور آدتیہ (15) اور بھاونا (17) کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

پولیس نے پہلے دونوں کے موبائل لوکیشن کو تلاش کیا۔ دونوں کا لوکیشن وشوناتھ ندی کے آس پاس پایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس اور ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ سرچ آپریشن کیا گیا تو نوجوان کے کپڑے اور موبائل دریا کے کنارے سے ملے۔ رات ہی وشوناتھ ندی میں تلاشی مہم شروع کی گئی تھی۔ کمار نے مزید بتایا کہ رات ایک بجے دونوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ نہیں لگتا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھائی ندی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے لگا ہوگا اور بہن نے اسے بچانے کے لیے ندی میں چھلانگ لگا دی ہوگی اور دونوں اسی جد و جہد میں ڈوب گئے۔

مزید پڑھیں:Girl Drowned in Baramulla بارہمولہ میں بھائی کو بچانے کے دوران بہن غرقآب

انہوں نے مزید بتایا کہ ندی کے کنارے سے صرف بھائی کے کپڑے ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق آج پنچ نامہ کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ جس کے بعد دونوں کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details