دہرادون، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلنے سے ریاست میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ مکمل طور صحت مند وزیر اعلی کے بارے میں اس طرح کی افواہ پھیلانے والوں کی تلاش شروع ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ترویندر کے انتقال کی افواہ سے سنسنی - Uttarakhand Chief Minister Travinder Singh Rawat
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلنے سے ریاست میں سنسنی پھیل گئی ہے
سوشل میڈیا پر ترویندر کے انتقال کی افواہ سے سنسنی
ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل، جرم اور قانون اشوک کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ اس معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ دہرادون کو مقدمہ درج کرکے، مجرم کو گرفتار کرنے کے احکام دے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ ایسے لوگوں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔